Pakistan Freelance Journalists Association - PFJA

Digital Archive

صحافی قائدِ اعظم کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے ملک کی سالمیت کیلئے کام کریں: زیڈ اے سلہری

 

پاکستان فری لانس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے تحریکِ پاکستان میں گراں قدر خدمات انجام دینے والی بزرگ صحافی زیڈ اے سلہری کو تنظیم کے صدر اقبال یوسفی قائدِ اعظم بیج لگا رہے ہیں۔
لاہور (پ ر): آزاد صحافیوں کی تنظیم پاکستان فری لانس جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے جشنِ آزادی کی تقریب کا آغاز برصغیر کے ممتاز بزرگ ادیب، صحافی، دانشور اور تحریکِ پاکستان میں بانیِ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں حصہ لینے والے کارکن زیڈ اے سلہری کو پی ایف جے اے کی جانب سے ایسوسی ایشن کے صدر اقبال یوسفی نے قائدِ اعظم بیج لگا کر کیا۔ اس موقع پر دیگر صحافیوں کے علاوہ ابراہیم طاہر، نعیم قریشی، مظہر علی ادیب، کوکب خان، خلیل قریشی اور رحمان زلفی شامل تھے۔ صحافیوں نے زیڈ اے سلہری کی قیامِ پاکستان کیلئے جدوجہد کو تاریخ ساز قرار دیتے ہوئے انہیں شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔زیڈ اے سلہری نے نوجوانوں اور خصوصاً صحافیوں کو تلقین کی کہ وہ قائدِ اعظم کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے ملکی سالمیت کے لئے کام کریں اور قیامِ پاکستان کے مقاصد کی تکمیل کو اپنا مشن بنائیں۔

جشن آزادی کی تقریبات پی ایف جے اے نے ممتاز صحافی و دانشور اسماعیل ذبیح کو بیج لگایا.

 

آزاد صحافیوں کی تنظیم پاکستان فری لانس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر اقبال یوسفی جشن آزادی کے سلسلے میں بزرگ و دانشور مولانا اسمعاعیل ذبیح کو بیج لگا رہے ہیں۔

جشن آزادی کی تقریبات 
پی ایف جے اے نے ممتاز 
صحافی و دانشور اسماعیل 
ذبیح کو بیج لگایا.
لاہور (پ ر) پاکستان کا چھیالیس واں یوم آزادی آزاد صحافیوں کی تنظیم پاکستان فری لانس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام باوقار انداز میں منایا گیا۔ جشن آزادی کا آغاز ایسوسی ایشن کے صدر اقبال یوسفی کی قیادت میں تحریک پاکستان کے نامور کارکن مشہور محقق و دانشور و ادیب اور بزرگ صحافی مولانا محمد اسماعیل ذبیح کو قائد اعظم محمد علی جناح کے قول پر مشتمل ایک بیج لگا کر کیا۔ اس موقع پر اسماعیل ذبیح نے ایسوسی ایشن کے وفد سے بانی پاکستان کی قیادت و رفاقت کی یادیں اپنی تحریر کردہ کتابوں ادبی و صحافی سرگرمیوں کے بارے میں مختصرا گفتگو کی۔ ایسوسی ایشن کے ارکان نے بعد میں قومی اخبارات سے وابستہ بعض سینیئر صحافیوں کو بھی جشن ازادی کا بیج لگایا۔