پریس کونسل کا مسودہ تیار ہے، صرف نفاذ باقی ہے: سیکرٹری اطلاعات
اقبال یوسفی نے سیکرٹری اطلاعات سے ملاقات کی
لاہور (سٹی رپورٹر): آزاد صحافیوں کی تنظیم پاکستان فری لانس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر اقبال یوسفی نے وفاقی سیکرٹری اطلاعات و چیئرمین پی ٹی وی سید انور محمود سے ملاقات کی اور ان سے پریس کونسل ڈیکلریشن جاری کرنے کی پالیسی کے علاوہ ٹی وی سے دکھائے جانیوالے منفی پروگراموں کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی۔ سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ ”پریس کونسل“ کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے جن میں فریقین کی رضا مندی حاصل کر لی گئی ہے۔ صرف اس کا نفاذ باقی رہ گیا ہے۔ اس موقع پر پی ایف جے اے کے صدر نے سیکرٹری اطلاعات کی توجہ ”ڈیکلریشن کی فری پالیسی“ سے پیدا ہونیوالی خرابیوں اور اس کے نتائج پر دلائی۔ اس سلسلے میں ایک تحریری درخواست بھی ان کے حوالے کی۔ جس پر سیکرٹری اطلاعات نے موجودہ ڈیکلریشن پالیسی پر نظرثانی کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
