![]() |
| آزاد صحافیوں کی تنظیم پاکستان فری لانس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر اقبال یوسفی جشن آزادی کے سلسلے میں بزرگ و دانشور مولانا اسمعاعیل ذبیح کو بیج لگا رہے ہیں۔ |
جشن آزادی کی تقریبات
پی ایف جے اے نے ممتاز
صحافی و دانشور اسماعیل
ذبیح کو بیج لگایا.
لاہور
(پ ر) پاکستان کا چھیالیس واں یوم آزادی آزاد صحافیوں کی تنظیم پاکستان
فری لانس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام باوقار انداز میں منایا گیا۔
جشن آزادی کا آغاز ایسوسی ایشن کے صدر اقبال یوسفی کی قیادت میں تحریک
پاکستان کے نامور کارکن مشہور محقق و دانشور و ادیب اور بزرگ صحافی مولانا
محمد اسماعیل ذبیح کو قائد اعظم محمد علی جناح کے قول پر مشتمل ایک بیج لگا
کر کیا۔ اس موقع پر اسماعیل ذبیح نے ایسوسی ایشن کے وفد سے بانی پاکستان
کی قیادت و رفاقت کی یادیں اپنی تحریر کردہ کتابوں ادبی و صحافی سرگرمیوں
کے بارے میں مختصرا گفتگو کی۔ ایسوسی ایشن کے ارکان نے بعد میں قومی
اخبارات سے وابستہ بعض سینیئر صحافیوں کو بھی جشن ازادی کا بیج لگایا۔
