Pakistan Freelance Journalists Association - PFJA

Digital Archive

حکیم سعید اور صلاح الدین کے قاتلوں کو بچانے کیلئے خفیہ ہاتھ سرگرم ہو گئے ہیں: اقبال یوسفی

 

خفیہ ہاتھ حکیم سعید اور صلاح الدین کے قاتلوں کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں: اقبال یوسفی
حکیم محمد سعید اور محمد صلاح الدین شہید کے اصل قاتلوں کو بچانے کے لئے خفیہ ہاتھ سرگرم ہو گئے ہیں اور وہ ایسی صورتحال پیدا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، جس کا مقصد ہر آدمی کے ذہن میں شک و شبہ پیدا کرنا ہے۔ یہ بات پاکستان فری لانس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر ایسوسی ایشن کے صدر اقبال یوسفی نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں شخصیتیں پاکستان کا سرمایہ تھیں، انہوں نے کہا کہ ان کو محض اس لئے شہید کیا گیا کہ وہ سچے اور نڈر تھے اور انہوں نے کسی کے سامنے سر جھکانے سے انکار کیا تھا۔

 حکیم سعید اور صلاح الدین کے اصل قاتلوں کو بچانے کیلئے خفیہ ہاتھ سرگرم ہوگئے ہیں: اقبال یوسفی 
روزنامہ جنگ (25 جنوری 1999ء)
 لاہور (پ ر) حکیم محمد سعید شہید اور محمد صلاح الدین شہید کے اصل قاتلوں کو بچانے کیلئے خفیہ ہاتھ سرگرم ہوگئے ہیں۔ یہ بات فری لانس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر اقبال یوسفی نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ محمد صلاح الدین کی شہادت کے المناک واقعہ کو ان کی بیٹی اور اس کے خاوند کے حالیہ تنازع کے پس منظر میں نہیں دیکھا جانا چاہئے اور نہ ہی حکومت کو اس کا نوٹس لینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ قتل کے ذمہ دار سازشی عناصر ابہام پیدا کر کے اصل قاتلوں کو بچانے اور قتل کو بے گناہ افراد کے سر تھوپنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔  
حکیم سعید اور صلاح الدین کے قاتلوں کو بچانے کیلئے خفیہ ہاتھ سرگرم ہو گئے ہیں: اقبال یوسفی
لاہور (پ ر): حکیم محمد سعید شہید اور محمد صلاح الدین شہید ایڈووکیٹ دونوں کے اصل قاتلوں کو بچانے کے لئے خفیہ ہاتھ سرگرم ہو گئے ہیں۔ یہ بات پاکستان فری لانس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر اقبال یوسفی نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں شخصیتیں پاکستان کا سرمایہ اور انتہائی اثاثہ تھیں۔ انہوں نے کہا کہ قتل کے ذمہ دار عناصر اب یہ پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ اصل قاتلوں کو بچانے اور اصل توجہ کو ہٹانے کے لئے گمراہ کن منصوبے بنا رہے ہیں۔

حکیم سعید اور محمد صلاح الدین کے قاتلوں کو بچانے کے لئے خفیہ ہاتھ سرگرم ہو گئے ہیں: اقبال یوسفی

لاہور (پ ر): حکیم محمد سعید شہید اور محمد صلاح الدین شہید ایڈووکیٹ دونوں کے اصل قاتلوں کو بچانے کے لئے خفیہ ہاتھ سرگرم ہو گئے ہیں اور وہ ایسی صورتحال پیدا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں جن کا مقصد ہر آدمی کے ذہن میں شک و شبہ پیدا کرنا ہے۔ یہ بات آزاد صحافیوں کی تنظیم پاکستان فری لانس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر اقبال یوسفی نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ 


حکیم سعید اور صلاح الدین کے قاتلوں کو بچانے کے لئے خفیہ ہاتھ سرگرم ہو گئے، اقبال یوسفی
کراچی (پ ر) حکیم محمد سعید شہید اور محمد صلاح الدین شہید ایڈیٹر ہفت روزہ تکبیر کے اصل قاتلوں کو بچانے کے لئے خفیہ ہاتھ سرگرم ہو گئے ہیں اور وہ ایسی صورتحال پیدا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں جن کا مقصد ہر آدمی کے ذہن میں شک و شبہ پیدا کرنا ہے۔ یہ بات آزاد صحافیوں کی تنظیم پاکستان فری لانس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر اقبال یوسفی نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ قتل کے ذمہ دار سازشی عناصر ابہام پیدا کر کے اصل قاتلوں کو بچانے اور قتل کو بے گناہ افراد کے سر تھوپنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ ایسوسی ایشن کے صدر نے شہید صلاح الدین کی بیٹی اور ان کے شوہر سے اپیل کی کہ وہ گھریلو تنازعے کو افہام و تفہیم سے حل کریں اور تماشا دکھا کر جگ ہنسائی کا سبب نہ بنیں۔ انہوں نے پیشکش کی کہ سینیئر صحافی ان کی صلح کرانے کے لئے ثالثی کرنے کو تیار ہیں۔