Pakistan Freelance Journalists Association - PFJA

Digital Archive

محمد ہارون سعد بلند پایہ صحافی اور اعلیٰ انتظامی صلاحیتوں کے مالک تھے فری لانس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے تعزیتی اجلاس میں مرحوم کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا گیا


محمد ہارون سعد بلند پایہ صحافی اور اعلیٰ انتظامی صلاحیتوں کے مالک تھے

فری لانس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے تعزیتی اجلاس میں مرحوم کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا گیا

لاہور (پ ر) آزاد صحافیوں کی تنظیم پاکستان فری لانس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے ایک تعزیتی اجلاس میں روزنامہ امروز کے سابق چیف ایڈیٹر و چیف ایگزیکٹو محمد ہارون سعد کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا گیا۔ تعزیتی اجلاس میں مرحوم کی صحافت کے لیے 40 سالہ خدمات پر انہیں شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

مقررین میں فضل الرحمن نعیم، اقبال یوسفی، ظفر علی راجہ، شکیل صدیقی، شوکت اللہ اور اختر حیات شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہارون سعد نہ صرف ایک کامیاب صحافی تھے بلکہ انہوں نے انتظامی امور میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ مقررین نے کہا کہ مرحوم کے دورِ ادارت میں امروز لاہور اور ملتان ہر اعتبار سے معیاری اخبار رہا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کو اخبار کی بندش اور ملازمین کی بیروزگاری کا بے حد صدمہ تھا جس کی وجہ سے وہ گوشہ تنہائی میں چلے گئے تھے۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے صدر اقبال یوسفی نے کہا کہ مرحوم ایک بلند پایہ صحافی اور اعلیٰ انتظامی صلاحیتوں کے مالک تھے۔ تعزیتی اجلاس میں نعیم قریشی، ابراہیم طاہر، لیق عسکری، آفاق علی خان، امتیاز رشید قریشی، نوید بخاری، ادریس عثمانی، خالد پرویز ملک، عبدالحمید، رانا اقبال چودھری، بشیر احمد، مظہر علی ادیب، احسان کریم، کمال رضوی اور خالد لطیف نے شرکت کی۔ اجلاس میں ہارون سعد مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور مغفرت کی دعا کی گئی۔