![]() |
صحافیوں نے آمریت کے دور میں شاندار روایات قائم کیں: گوجرہ پریس کلب کی تقریب میں اقبال یوسفی اور اسد الرحمن کا خطاب |
گوجرہ (نامہ نگار) صحافیوں نے آمریت کے ادوار میں بلاخوف شاندار روایات قائم کی تھیں اور اب انہیں جمہوری اداروں اور ملک و قوم کو مضبوط بنانے کے لئے حب الوطنی، فرض شناسی اور دیانت داری کے ساتھ ایسا بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے جس سے جہاد کے تمام تقاضے بطریقِ احسن پورے ہو سکیں، ان خیالات کا اظہار وزیرِ مملکت برائے پارلیمانی امور چودھری اسد الرحمن نے گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول گوجرہ میں گوجرہ پریس کلب رجسٹرڈ کے زیرِ اہتمام کلب کی پانچویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس پرووقار تقریب میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے مشیر حاجی محمد مراد خان گادھی، صوبائی اسمبلی کے رکن چودھری امجد علی وڑائچ، ضلع کونسل کے چیئرمین چودھری محمد اشرف جوڑا، ڈائریکٹر تعلقاتِ عامہ عبدالاعلیٰ وحید، پاکستان فری لانس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر محمد اقبال یوسفی، معززینِ شہر اور ضلع بھر سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، انہوں نے کہا کہ ملک پر آمروں کی زیادہ دیر تک حکومتیں قائم رہنے سے یہاں کے عوام جمہوری سیاست سے ناآشنا تھے عوام کے ساتھ ساتھ اس وقت کی صحافت بھی جمہوریت سے آشنا نہ تھی، ملک میں جمہوری اداروں کے مستحکم ہونے سے زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو نیا شعور اور آگہی حاصل ہوئی، انہوں نے تسلیم کیا کہ صحافت بہت بڑی طاقت ہے اور اس طاقت کا محتاط استعمال ازحد ضروری ہے کیونکہ حساس نوعیت کی اس طاقت کے بہتر استعمال کی بدولت جمہوری اداروں اور قوم و ملک کو مضبوط سے مضبوط تر بنایا جا سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ صحافت کو منافع بخش کاروبار بناتے وقت ملک کے مستقبل کو داؤ پر نہ لگایا جائے انہوں نے کہا کہ صحافت میں اتنی طاقت موجود ہے کہ وہ بڑے سے بڑے سیاست دانوں کو بھی عوام میں غیر مقبول بنا سکتی ہے تاہم صحافیوں کو چاہئے کہ وہ حب الوطنی اور فرض شناسی کا مظاہرہ کریں، انہوں نے گوجرہ پریس کلب کی تعمیر کے لئے اپنے فنڈز سے ایک لاکھ روپے کی گرانٹ دینے کا اعلان کیا، قبل ازیں انہوں نے پریس کلب کی عمارت کا سنگِ بنیاد بھی رکھا۔
محمد اقبال یوسفی نے کہا کہ صحافت کے پیشے کے ساتھ دیانت داری برتنے اور وقار کو قائم و دائم رکھنے کے لئے صحافی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے سرانجام دیں۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعلقاتِ عامہ محمد عابد نے تعلقاتِ عامہ کی اہمیت پر ایک مقالہ پیش کیا جبکہ گوجرہ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری نوید بخاری نے کہا کہ موجودہ حکومت کی عمدہ پالیسیوں کے دُور رَس اور اعلیٰ نتائج برآمد ہوں گے انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ صحافیوں کے مسائل حل کرنے کے لئے ضروری اقدامات بروئے کار لائے۔
وفاقی وزیرِ مملکت برائے پارلیمانی امور چودھری اسد الرحمن گوجرہ پریس کلب کی عمارت کا سنگِ بنیاد رکھ رہے
