![]() |
| جشنِ آزادی کے سلسلے میں پاکستان فری لانس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر مسٹر اقبال یوسفی ممتاز صحافی، دانشور، ادیب اور تحریکِ پاکستان کے کارکن مسٹر زیڈ اے سلہری کو قائدِ اعظم بیج لگا رہے ہیں۔ |
لاہور (پ ر): آزاد صحافیوں کی تنظیم پاکستان فری لانس جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے جشنِ آزادی کی تقریب کا آغاز برصغیر کے ممتاز بزرگ ادیب، صحافی، دانشور اور تحریکِ پاکستان میں بانیِ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں حصہ لینے والے کارکن زیڈ اے سلہری کو پی ایف جے اے کی جانب سے ایسوسی ایشن کے صدر اقبال یوسفی نے قائدِ اعظم بیج لگا کر کیا۔ اس موقع پر دیگر صحافیوں کے علاوہ ابراہیم طاہر، نعیم قریشی، مظہر علی ادیب، کوکب خان، خلیل قریشی اور رحمان زلفی شامل تھے۔ صحافیوں نے زیڈ اے سلہری کی قیامِ پاکستان کیلئے جدوجہد کو تاریخ ساز قرار دیتے ہوئے انہیں شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔ زیڈ اے سلہری نے نوجوانوں اور خصوصاً صحافیوں کو تلقین کی کہ وہ قائدِ اعظم کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے ملکی سالمیت کے لئے کام کریں اور قیامِ پاکستان کے مقاصد کی تکمیل کو اپنا مشن بنائیں۔
